نااہل حکومت کے باعث امن دشمنوں نے دوبارہ سر اٹھا لیا، مریم نواز

05:03 PM, 27 Oct, 2020

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پشاور مدرسے پر ہونیوالے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں جن ماؤں کی گود اجڑ گئی ان کے دکھ کا تصور ممکن نہیں، ‏پشاور واقعے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے جس دہشت گردی کی کمر ٹوٹی تھی اسی دہشت گردی نے آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے پھر سر اٹھا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ذمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے۔ 

خیال رہے کہ آج پشاور میں ہونے والے والے المناک سانحے میں 8 افراد جان کے بازی ہار گئے اور 100 سے سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے پشاور مدرسے میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے پشاور سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور شہدا کے درجات بلند فرمائے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پشاور میں نیوالے واقعے کی پُر زور مذمت کی ہے۔ شرپسند عناصر امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں