تین ماہ میں 4 کروڑ میل سفر طے کرنے والا انجن تیار 

03:10 PM, 27 Oct, 2020

نیویارک : امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا  2030 تک اپنے عملے کو مریخ پر بھیجے گا۔ جو تین ماہ میں  4 کروڑ میل کا سفر طے کرے گا۔ 

ناسا کے لیے تیار کردہ نیوکلیئر انجن صرف تین ماہ میں انسانوں کو مریخ تک پہنچا سکتاہے ۔ الٹرا سیف نیو کلئیر ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق ایٹمی پاور سے چلنے والے انجن میں دو راکٹ نصب کیے جائیں گے ۔ 

عام طور پر مریخ پر جانے کے لیے سات ماہ کا وقت لگتا ہے تاہم نئے نیوکلئیر انجن سے یہ سفر تین ماہ میں ممکن ہوجائیگا۔ کمپنی کے مطابق تیار ہونے کےبعد نیوکلئیر انجن ماضی کی نسبت زیادہ محفوظ اور تیز تر ہوگا ۔ اس کے انجن کی مدد سے مریخ کے علاوہ دیگر سیاروں تک سفر کو بھی تیز بنایا جاسکے گا۔ 

اس انجن کے بارے میں کہا جارہاہے کہ مارکیٹ میں پہل سے موجود ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ 

اس انجن میں ایک خاص ایندھن استعمال کیا جائیگا، جو کم یورینیم  کے ساتھ زیادہ انرجی پیدا کرے گا۔ فرم نے ایندھن کو زیر کونیم کاربائیڈ کے ٹکڑوں میں پیک کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ 

جو زیادہ سے زیادہ  ایندھن کے ذریعے نقصان پہنچائے بغیر درجہ حرارت کو برداشت کرسکتاہے ۔ 

ناسا کے ماہرین کا کہناہے کہ ہماری ترجیع ہوگی کہ سائسندان مریخ پر کم سے کم تیس دن گزاریں اور یہ وقت ایک یا تین سال تک بڑھایا جاسکتاہے ۔ 

مزیدخبریں