ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات 

11:28 AM, 27 Oct, 2020

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں  موسم سرد اور جنوبی علاقوں میں ابھی بھی گرم رہنے کی توقع ہے  ۔

تاہم شمالی علاقوں کے نزدیکی شہروں میں رات کے وقت سرد موسم ہونے کی اطلاعات ہیں ۔  جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم  سرد  رہنے کی اطلاعات ہیں ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

   آج دن کے اوقات میں ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ مائنس 6،قلات میں منفی 7 جبکہ  کالام میں منفی  1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت انتہائی کم ہوجائیگی ۔ جبکہ سردی کے موسم کی آمد ہے ۔ 

لاہور سمیت اہم ترین شہروں میں سموگ کی صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے ۔تاہم لاہور میں سموگ کی مجموعی صورتحال پچھلے سال کی بہ نسبت اس بار کم ہے ۔ 

 محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک خشک موسم کی پیشن گوئی کی ہے ۔ شمالی علا قوں میں خشک سردی میں اضافہ ہوسکتاہے ۔ 

مزیدخبریں