لندن : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 37لاکھ 76ہزار 586 افراد متاثر اور 11 لاکھ 64 ہزار 515 ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ 79 ہزار 652 ہو گئی ہے اور1 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار 419 ایکٹیو کیسز ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ31 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 62ہزار783ہو گئی ہے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 79 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔روس میں 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزارتین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار81افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 267 اموات ہوئی ہیں۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 30ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 68 ہزار 675 افراد متاثر اور 33 ہزار 759 ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بنا جب 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔