سعودی عرب بتائے جمال خشوگی کہاں دفن ہے : ترک صدر

07:40 PM, 27 Oct, 2018

واشنگٹن:ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ بتائے جمال خشوگی کہاں دفن ہے ؟ مقامی باشندے کی شناخت ظاہر کی جائے جس نے مبینہ طور پر نعش کو ٹھکانے لگایا۔

ترکی کے پارلیمان میں انصاف اور ترقی پارٹی کے صوبائی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ صحافی کے قتل سے متعلق ترکی کے پاس مزید ثبوت موجود ہیں تاہم اُنھوں نے مزید تفصیل پیش نہیں کیے۔اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے چیف پراسیکیوٹر اتوار کے روز استنبول کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترکی کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے، جو خشوگی کے قتل کی تفتیش کا ایک حصہ ہے۔

جمعرات کے روز ایک بیان میں سعودی عرب نے اس بات کو تسلیم کیا کہ معلوم ہوتا ہے خشوگی کی موت ’’منصوبہ بندی کے تحت‘‘ ہوئی، جس بات کا ثبوت ترکی نے فراہم کیا ہے جو بات غیر واضح ہے وہ یہ کہ اس ’قتل عمد‘ میں کون ملوث ہے۔

سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ وکلائے استغاثہ مشکوک افراد سے تفتیش کر رہے ہیں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو،  سعودیوں نے ہلاکت کے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے، جب کہ 18 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں