بہاولنگر کے محنت کش کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز نکل آئیں

بہاولنگر کے محنت کش کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز نکل آئیں

کراچی : بہاولنگر کے محنت کش کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز نکل آئیں ،ایف بی آر نے ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے پر نوجوان کو واقعہ کا علم ہو ا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں اسٹیٹ ایجنسی میں ملازم ہے اور کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے ۔نوجوان نے کہا کہ میری چارون ٹیکسٹائل ملز بیچ کر پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کروادیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے فالودے والا ،طالب علم سمیت مختلف افراد کے جعلی اکائونٹس کا انکشاف ہوا تھا ۔جن کے اکائونٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کی گئی۔