جاپان کی نجی کمپنی نے ملازمین کی نگرانی کیلئے انوکھی موبائل ایپ تیار کر لی

06:16 PM, 27 Oct, 2018

ٹوکیو : جاپانی نجی کمپنی نے ملازمین پر نظر رکھنے کے لیے انوکھی موبائل ایپ تیار کر لی ہے جس سے ملازمین کی نگرانی کی جا سکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی نے ملازمین کی نگرانی کیلئے انوکھی موبائل ایپ تیار کر لی ہے جس سے ملازمین کی کارکردگی کو جانچا جا سکے گا ۔کمپنی نے ملازمین کو آٹھ گھنٹے نیند پوری کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ مفت کھانا بھی دیا جائے گا۔

شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرنے والی کمپنی نے رات میں ہفتے میں کم از کم پانچ دن 6 گھنٹے نیند لینے پر پوائنٹس دینے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد ملازمین نے انعامات حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا بھی لیا۔

تمام ملازمین کے موبائل میں اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد کمپنی نے سب کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر سے چھٹی کے بعد اپنی اسمارٹ ڈیوائس میں انٹرنیٹ اور لوکیشن کھولے رکھیں۔

ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوتے وقت اس ایپ کو اسٹارٹ کریں تاکہ اُن کی نیند کا دورانیہ اور گہرائی نوٹ کی جاسکے، جو ورکر پانچ روز تک سکون سے سوئے گا اُسے 500 پوائنٹ دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں