کراچی:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا شاہ رخ جتوئی کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کرنے کا حکم ، لانڈھی جیل کے دورے کے موقع پر شاہ رخ کو سی کلاس میں دیکھ کر برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا جس کے دوران انھوں نے شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر اظہار برہمی کیا اور ملزم کو فوری طور پر ڈیتھ سیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس ثاقب نثار لانڈھی جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر انھوں نے کہا کہ مجرم کو یہ آسائش کیسے فراہم کی گئی ہے ، جیل سپریٹنڈنٹ پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری حکم پر عملدرآمد کرنے کو کہا جس کے بعد شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا گیا۔