یاسر حمید اور ارشد خان کو روزگار کی شدید دشواری کا سامنا

05:08 PM, 27 Oct, 2018

Read more!

پشاور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں ارشد خان اور یاسر حمید کو روزگار کی شدید دشواری کا سامنا ہے جن کی بے روزگاری کا معاملہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی میں بھی پہنچ گیا۔ جہاں اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ اگر حکومت کھلاڑیوں کے روزگار کو تحفظ نہیں دے سکتی تو کھیل کو کیا تحفظ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صوبا ئی اسمبلی کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن احمد خان نے ایوان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممتاز کرکٹر یاسر حمید اور پشاور کے ارشد خان نے کرکٹ کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا جو اب بے روزگار ہیں حکومت کو چاہیئے کہ ملک و قوم کا نام رووشن کرنے والے کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرے ۔اپوزیشن نے کہا کہ اگر حکومت کھلاڑیوں کے روزگار کو تحفظ نہیں دے سکتی تو کھیل کو کیا تحفظ دے گی۔

خیال رہے کہ یاسر حمید نے پاکستان کی جانب سے 56 ون ڈے انٹرنیشنل اور 25 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ،یاسر شاہ ان کرکٹرز میں بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ ڈیبیوپر سنچری اسکور کی تھی .ارشد خان نے 9 ٹیسٹ میچز اور 58 ون ڈے میچز کھیلے ۔ارشد خان نے 9 ٹیسٹ میچوں میں 32 وکٹیں حاصل کی جبکہ ون ڈے میچز میں 56 وکٹیں حاصل کیں ۔

مزیدخبریں