سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنے والے مجرم کو27سال قید

04:04 PM, 27 Oct, 2018

گوجرانوالہ:سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنے والے مجرم کو27سال قیدکی سزا سنا دی گئی ،عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار 4 ملزموں کو بری کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج علی عمران نے مجرم عابد حسین کو سزاسنائی،عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔عدالت نے مجرم کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے اوراستعمال کے جرم میں مزید3 سال قید کابھی حکم دیدیاجبکہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار4 ملزمان بری کر دیئے۔

 
واضح رہے کہ مجرم نے سابق وزیرداخلہ کونارووال میں فائرنگ کر کے زخمی کیاتھا۔

مزیدخبریں