ممبئی : بولی وڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی نامور اداکار بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جن میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں تاہم اب یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ارجن کپور شادی کرنے والے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجن کپور کسی اور سے نہیں بلکہ ملائیکا اروڑا سے شادی کریں گے،ان دونوں کے افیئر کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، جبکہ حال ہی میں ان دونوں کو ایک ساتھ بھی کئی ایونٹس میں دیکھا گیاتاہم ان دونوں نے خود سے اب تک اپنے رشتے کا اعلان نہیں کیا۔اب رپورٹس ہیں کہ ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اداکاروں سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ملائیکا اور ارجن ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں، یہ دونوں اپنے رشتے کی بات تو نہیں کرتے لیکن اگلے سال شادی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ 44 سالہ ملائیکا اروڑا اور 51 سالہ ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، انہوں نے 19 سال ازدواجی حیثیت میں ایک ساتھ گزارے۔ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان 11 سال کا فرق ہے، اور ان کے رشتے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے مداح کافی حیران بھی ہوئے تھے۔ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے اپنی 17 سالہ شادی کو بھی ارجن کپور کے لیے ختم کیا تھا۔جبکہ یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ ارجن کپور کے والد پروڈیوسر بونی کپور اپنے بیٹے کے ملائیکا اروڑا کے ساتھ بڑھتے تعلقات پر خفا ہیں۔