سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی لگاد ی

12:35 PM, 27 Oct, 2018

کراچی :پاکستانی ٹی وی چینل پر بھارتی مواد دکھانے پر سپریم کورٹ نے مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئی ہمارا ڈیم بند کرا رہا ہے ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ؟۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھارتی ٹی وی ڈراموں اور دیگر مواد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بندکریں یہ بھارتی مواد ،عدالت نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوئی ہمارا ڈیم بند کرا رہا ہے ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ؟۔


سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کی فروخت سے متعلق کیس میں سفارش کرانے پر چیف جسٹس پاکستان برہم ہو گئے اور دودھ بنانے والی کمپنی کے مالک کو طلب کر لیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بہنوئی ہیں مگرسفارش کیوں کرائی؟معافی مانگیں۔


چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے کہ یہ دودھ ہے یا نہیں؟ عدالتی معاون نے کہا کہ می لیک پر نہیں لکھا جارہا کہ یہ دودھ نہیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ می لیک والے مجھے سفارش کرارہے ہیں ، یہ دودھ ہے ، ٹی وائٹنر نہیں ،می لیک والے کہاں ہیں ؟ بتائیں ، سفارش کیوں کرائی ؟۔

چیف جسٹس نے سفارش کرانے پر عدالت سے معافی مانگنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ رشتے میں میرے بہنوئی ہیں مگر سفارش کیوں کرائی ؟آپ کا کیس میرٹ پر ہی حل کریں گے۔ جس کے بعدمی لیک کمپنی کے مالک نے سفارش کرانے پر عدالت سے معافی مانگ لی جبکہ می لیک میں بنیادی سورس دودھ ہی ہونے پر کیس نمٹا دیا گیا ۔

مزیدخبریں