سپریم کورٹ کا کراچی بھر سے 15 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم

11:44 AM, 27 Oct, 2018

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی بھر سے 15 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا عدالت کا حکم ہے اور کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو شہر صاف کرانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشل آئی جی سے تجاوزات کے خاتمے کا پلان طلب کر لیا اور جوائنٹ ٹیم کو 15 دن کی مہلت دے دی۔

مسرور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری اور خالد مقبول صدیقی نے نارتھ ناظم آباد کو بیچ ڈالا۔میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ فٹ پاتھ چلنے کیلئے ہوتی ہے تجاوزات کیلئے نہیں اور کراچی سے ٹینکرز کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں