اسرائیلی طیارے کی پاکستان مبینہ آمد،احسن اقبال اور فواد چودھری میں گرما گرم بحث

11:35 AM, 27 Oct, 2018

اسلام آباد :پاکستان مسلم ن کے رہنما احسن اقبال اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کے درمیان اسرائیلی طیارے کی پاکستان مبینہ خفیہ آمد کو لیکر گرما گرم بحث ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے اس وقت سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا ہوا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جارہی ہے جس پر فواد چودھری نے حیران کن انداز میں تردید کی تو احسن اقبال پھر میدان میں آ گئے۔


احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت سے اس پر وضاحت کا مطالبہ کیا جس پر فواد چودھری نے جوابی ٹویٹ میں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔“


فواد چودھری کا جواب سن کر احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر میدان میں انٹری ماری اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔“

مزیدخبریں