اسلام آباد: فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔
اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں حکومت صورتحال واضح کرے اور احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں جبکہ ہم مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔
وزیر اطلاعات نے کہا آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔ اس لئے فکر نہ کریں اور پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔