سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان نے آسڑیلیا سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا, کپتان سرفراز نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

12:33 AM, 27 Oct, 2018

دبئی: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد آ سٹریلیا کو  11رنز سے  شکست دے دی۔
آسٹریلیا کی طرف سے میکس ویل کی شاندار بیٹنگ کے باوجود پاکستان کا 148 رنز کا ہدف کا پورا نہ ہوا ،گرین شرٹس نے تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11رنز سے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم نے 148رنز کے تعاقب میں بہتر ین آغاز کیا ،گلین میکسویل نے نصف سنچری کر کے میچ کو سہار ا دیا لیکن پاکستانی باﺅلرزکی بہترین باﺅلنگ نے میچ کا پانسا پلٹ دیا اور پوری ٹیم کو 136رنز پر آﺅٹ کر دیا ۔کپتان سرفراز نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی کی 10ویں سریز جیت کر منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چوتھے اوور میں 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے آوٹ ہو ئے، بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 45اسکور کیے ،محمد حفیظ نے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 40رنز اسکور کیے۔ شعیب ملک جو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہ تھے لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان کو شامل کیا گیا تھا مگر  انہوں نے بھی کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کی اور صرف 14رنز اسکور  کیے۔

مزیدخبریں