ابوظہبی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فہیم اشرف کی ہیٹرک اور دیگر باولرز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 125 رنز کا انتہائی آسان ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے لنکن ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔ سری لنکن بلے باز اچھے آغاز کے باوجود بڑا سکور بنانے میں ناکام ہو گئے ۔ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دنوشکا گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا لیکن 43 کے مجموعی اسکور پر مناویرا 19 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہو گئے۔
مناویرا کے آو¿ٹ ہونے کے بعد گنا تھیلاکا اور سدیرا سمارا وکرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا تو 17 ویں اوور میں سدیرا سمارا وکرما 32 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔اسی اوور کی اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے گنا تھیلاکا کو بھی 51 رنز پر کیچ آوٹ کرا دیا۔اننگز کے اٹھاویں اوور میں پراسنا بھی ایک رن بنا متبادل فیلڈر محمد نواز کی ڈائریکٹ تھرو پر آو¿ٹ ہو گئے جب کہ اسی اوور میں حسن علی نے تھسارا پریرا کو 3 رنز پر نواز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا دیا۔اس کے بعد فہیم اشرف نے 19 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں لے کر مثال قائم کر لی۔