ممبئی : اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کے گانے کےلئے رقص کی ریہرسل شروع کر دی۔
انہوں نے فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کے گانے کے لئے رقص کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی وڈیو انسٹاگرام کے فین پیج پر شیئر کی ہے، جس میں وہ سونم کپور، سومیت ویاس کے ساتھ رقص کی ریہرسل کر رہی ہیں۔
فلم کی ہدایات ششانک گھوش نے دی ہے جبکہ فلم میں سوارا بھاسکر ، شیکھا تلسانیا اور سومیت ویاس بھی شامل ہیں،فلم آئندہ سال 18 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔