ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکارہ نور کے اکاونٹ منجمد

08:31 PM, 27 Oct, 2017

لاہور: مایہ ناز پاکستانی ادارکارہ و میز بان نور بخاری انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے مطابق اداکارہ نور نے 2015 میں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے اور وہ انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر کی طر ف سے انہیں واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد بار نوٹسز دیئے گئے لیکن اس کے باوجود عدم ادائیگی پر ان کے بینک اکاونٹس میں موجود ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم نکال کر اکاونٹ منجمد کر دیا گیا۔
ایف بی آر نے اس کے علاوہ بھی 40 سے زائد معروف فنکاروں کے جمع کرا ئے گئے گوشواروں کی چھان بین شروع کردی ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان فنکاروں کے رہن سہن شاہانہ ہیں، یہ جہازوں میں سفر کرتے ہیں لیکن گوشواروں میں وہ رہن سہن ظاہر نہیں کرتے جس کی چھان بین ہو رہی ہے تاہم یہ فہرست خفیہ ہے اور یکم نومبر کے بعد جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں