لاہور:جلد کو دلکش و حسین بنانے کیلئے چکنائی والی غذاﺅںاور بازاری کھانو ں سے پرہیز کریں۔
خواتین اپنی اسکن کی حفاظت کر کے اسے انتہائی دلکش بنا سکتی ہیں،خاص طور پر آئلی اسکن والی خواتین کو چاہیے کہ چکنائی والی غذاﺅں ،غیر معیاری اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں تاکہ جلد صاف اور شفاف رہے۔اس کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ پھل سبزیاں کھائیں اور گرمیوں میں خاص طور پر تربوز ضرور کھائیں۔ یہ جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔
ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔اس سے دوران خون متوازن رہتا ہے اور مختلف جلدی مسائل بھی نہیں ہوتے۔ ہر طرح کا موسمی پھل ضرور کھائیں ،اگر پسند نہیں تو جوس بنا کر پی لیں۔ یاد رکھیں جو فائدہ پھل اور سبزیاں کھانے سے حاصل ہوتا ہے اور چہرہ دلکش اور حسیں لگنے لگتا ہے، اس کا مقابلہ بازاری کریمیں اور میک اپ کر ہی نہیں سکتے۔جب تک آپ کی اسکن اندر سے فریش نہیں ہو گی تب تک میک اپ بھی کچھ نہیں کر سکتا۔
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں ،گرمی ہو یا سردی دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے کے علاوہ گردن ،ہاتھوں اور پاﺅں پر سن بلاک بھی ضرور لگائیں۔سن بلاک خریدتے ہوئے کم از کم 30 ایس پی ایف والے سن بلاک کو ہی ترجیح دیں۔پاﺅں اس طرح یہ نہ صرف جلد کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ بیس کا کام بھی دیتے ہیں اور آپ کی اسکن میک اپ کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔اس طرح آپ کی ا سکن صاف اور داغ دھبوں سے محفوظ رہے گی اور آپ کو روزانہ چہرے پر بیس کی تہہ جمانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔