ایوان بالا نے 27اکتوبر کے دن کو بلیک ڈے قرار دیدیا

06:55 PM, 27 Oct, 2017


اسلام آباد : ایوان بالاء نے جمعہ کو 27اکتوبر 1947ء کے بھارت کے کشمیر پر چڑھائی کے اقدام پر بلیک ڈے کا اعلان کرتے ہوئے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرلی ۔


قرارداد جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے دستخط موجود تھے ایوان میں لیڈر آف دی ہائوس راجہ ظفر الحق نے پیش کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اراکین سینٹ نے بھارت کو سب سے بڑا دہشتگرد قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے ذریعے سات لاکھ سے زائد بھارتی افواج سے مظالم میں پسی کشمیری قوم کے زخموں کا مداوا کرنے کا مطالبہ کیا ہے


آج ایوان بالا میں اظہار خیال کے دوران راجہ ظفر الحق ، سینیٹر سحر کامران ، اعظم سواتی ، مشاہد اللہ خان ، جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ، طاہر حسین مشہدی ، سینیٹر ولیم ، میاں عتیق ، نزہت صادق ، تاج حیدر ، مولانا حمد اللہ ، فرحت اللہ بابر ، نہال ہاشمی اور مشاہد حسین سید نے کشمیر میں بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ نیشن کی 23قراردادیں بھی آج تک کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں

مزیدخبریں