قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں ،حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے: شیخ رشید

06:25 PM, 27 Oct, 2017

قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں ،حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے: شیخ رشید
قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں ،حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے: شیخ رشید

ملتان : شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان ملک کو لوٹ کر کھا گیا ،قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں ،حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں چوروں کو اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ہمیں لوٹیں اور ہمارا پیسہ بینکوں سے نکال کر باہر منتقل کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل چینی سفارتکار سے ملاقات ہوئی تو اس نے بتا یا کہ چین میں 200لوگوں کو کرپشن کرنے پر سزائے موت دی گئی ،میٹرو کے لٹیرے کو بھی چوک میں گولی مار دی جانی چاہیے ۔

انکا کہنا تھا کہ خدا گواہ ہے کہ نواز شریف نے اپنے قریبی حلقوں میں کہا ہے کہ میرانام بدنام ہوا ہے سارا مال شہباز شریف نے بنا یا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو اپنی جائیدادیں باہر رکھیں ایسے لوگوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ،ہم سی پیک کے حامی ہیں لیکن چوروں نے ٹھیکو ں میں دگنا بجٹ بنا یا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں تیار ہو جا? ،ان کو محلات سے نکال کر ان پر کتے چھوڑیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران ایک طالب علم نے کہا شیخ رشید تم بڑی باتیں کرتے ہو ،ہماری بیٹیا دھان پر بچوں کو جنم دیتی ہیں اور ان کی بیٹیاں دو مہینے پہلے ہی لندن جا کر بستروں پرلیٹ جاتی ہیں۔

مزیدخبریں