بھاری معاوضہ آڑے آ گیا، کرن جوہر نے پرابھاس کو لانچ کرنے کا فیصلہ ترک کر دیا

06:15 PM, 27 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ فلمساز کرن جوہر زیادہ معاوضے کے باعث اداکار پرابھاس کوہندی فلم انڈسٹری میں متعارف نہیں کرائیں گے۔
فلمساز کرن جوہر نے فلم ” باہوبلی “ کی کامیابی کے بعد اداکار پرابھاس کو ہندی فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کرن جوہراب ایسا کچھ نہیں کریں گے۔


انہوں نے پرابھاس کو لانچ کرنے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے کیونکہ پرابھاس مبینہ طور پر فلم کے لئے 20 کروڑ معاوضہ کی توقع کر رہے تھے۔

مزیدخبریں