ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق روینہ ٹنڈن ممبئی کی ریاست مہاراشٹر میں فلمساز روی ٹنڈن اور وینا ٹنڈن کے گھر پیدا ہوئیں۔
ادکارہ نے 1991 ء میں فلم ”پتھر کے پھول “ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس میں انہوں نے سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیاجن میں ”زمانہ دیوانہ “ ، ”کھلاڑیوں کا کھلاڑی “ ، ”ضدی “ ،” مہرا“ ، ”بڑے میاں چھوٹے میاں “ ، ”بلندی “ ، ”عکس“ ، ”لاڈلہ “ ، ”ماتر“ اور دیگر شامل ہیں، انہیں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔