چین سعودی کمپنی آرامکوکے 5فیصدحصص کیوں خریدنا چاہتا ہے ؟

05:41 PM, 27 Oct, 2017

چین سعودی کمپنی آرامکوکے 5فیصدحصص کیوں خریدنا چاہتا ہے ؟
چین سعودی کمپنی آرامکوکے 5فیصدحصص کیوں خریدنا چاہتا ہے ؟

بیجنگ:چین کا تیل کی دنیا کی سب سے بڑی سعودی کمپنی آرامکو کے5فیصدحصص خریدنا ظاہر کرتا ہے کہ اب چین امریکا ، اسکے اتحادیوں اور یورپ کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
فارن پالیسی میگزین نے چین کی جانب سے سعودی آرامکو کے 5فیصد حصص خریدنے کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ چین کی یہ کوشش امریکہ اور یورپ کیلئے خطرے کا الارم ہے۔چین سعودی آرامکو کے حصص طویل المیعاد مقاصدکے تحت خریدنا چاہتا ہے۔ اماراتی سرمایہ کار مشعل الجرجاوی نے بتایا کہ چین سعودی عرب کو اپنی کمپنیوں کی پیشکش کی اہمیت و افادیت پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


چینی پیشکش کی بدولت سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آرامکو کے 5فیصد حصص 2ٹریلین ڈالر میں فروخت کرنے کا ہدف پورا ہو گا جبکہ اس کی بدولت ” پیٹروڈالر“ کا دھڑن تختہ کرنے کاچینی ہدف حاصل ہو گا۔
چین چاہے گا کہ سعودی عرب آئندہ اسے خام پٹرول ڈالر کے بجائے چینی کرنسی” ین“ میں فروخت کرے۔اس سے ڈالر پر انحصار ختم ہو گا اور چینی کرنسی کا بول بالا ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین آرامکو کے حصص خرید کر 100برس بعد تک کے فوائد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں