ایمی جیکسن سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

05:01 PM, 27 Oct, 2017

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔ انہیں یقین ہے کہ وہ سلمان کے ساتھ ضرور فلم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور سلمان خان فلم سے متعلق بات کرتے ہیں اور انہیں سلمان کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوگی۔ ایمی جیکسن اس وقت اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ”2.0 “ اور سلمان خان کی پروڈکشن فلم ”فریکی علی“ میں کام کر رہی ہیں۔

ان کی فلم”2.0 “ کا میوزک آج دبئی میں لانچ کیا جائے گا۔ ایمی جیکسن اس سے قبل کئی بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کی اکشے کمار کے ساتھ فلم سنگھ از بلنگ شائقین نے بہت پسند کی تھی۔

مزیدخبریں