فلم 'بھارت' میں کترینہ کیف کے کام کرنے کی تردید

04:41 PM, 27 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی  ووڈ  ادکارہ کترینہ کیف کے ترجمان نے سلما ن خان کی اگلی فلم ”بھارت“ میں کترینہ کیف بارے خبروں کی تردید کر دی ہے۔
کترینہ کیف اور سلمان خان 5سال کے طویل عرصے کے بعد 2012ءمیں بننے والی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ کے سیکوئل ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں اور اب خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کترینہ کیف سلمان خان کی نئی فلم ”بھارت“ جو 2019ءمیں ریلیز کی جائے گی، میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

کترینہ کیف کے ترجمان نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

مزیدخبریں