پاکستان میں ترکی بھائیوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں : فرحت اللہ بابر

04:37 PM, 27 Oct, 2017

اسلام آباد: سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ترکش نیشنل جو کہ پاکستان میں موجود ہیں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکول کے سابق سربراہ کو گزشتہ روز لاہور سے اغواء کیا گیا اور تازہ ترین اطلاع کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکی سے آنے والے جہاز میں مجوزہ پاک ترک سکول کے سابق سربراہ کو ترکی کے حوالے کر دیا گیا ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی درخواست پر پاکستان میں ایک سال سے پناہ حاصل کرنے والے اور ترک بھائیوں کو دوسروں کے حوالے کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ترک میں حکمران جماعت کی طرف سے اپوزیشن کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے ایسے میں ان افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کی طرف سے حکم امتناعی حاصل ہونے اور یو این سی آر کی طرف سے پناہ دینے کی درخواست کے باوجود ان افراد اور ان کے اہلخانہ کے افراد کا اغواء ہونا عالمی دنیا میں ہمارے ماتھے پر داغ لگنے کے برابر ہے ۔ ایوان کی وساطت سے حکومت سے ان 285 ترک باشندوں اور ان کے اہلخانہ کے جان و مال کے تحفظ کی سفارش کرتا ہوں ۔

مزیدخبریں