صنعا: یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کر کے فوج کے ہتھیاروں کا گودام تباہ کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے ایک گودام پر قاہر ایم ٹو میزائل سے حملہ کر کے مذکورہ گودام کو تباہ کر دیا-
یمنی فوج کے مطابق سعودی فوج کی جارحیتوں کے جواب میں نجران میں بیرعسکر نامی علاقے میں سعودی فوج اڈے کو قاہر ایم ٹو میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس میں ہتھیاروں کا ایک گودام پوری طرح تباہ ہو گیا اور سعودی فوجیوں کو بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے-
اس دور ان متحدہ عرب امارات کی فوج نے بھی اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی نجران کے سرحدی علاقے میں مارا گیا ہے-