بھارت میں ’آئی لو پاکستان‘ والے غبارے بیچنے پر 2 افراد گرفتار

03:03 PM, 27 Oct, 2017

دہلی:بھارتی حکومت اس وقت عجیب مخمصے کا شکارہے ۔کبھی کبوتر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے تو کبھی کسی پر الزام لگا دیتے ہیں۔ اب بھارت میں ’آئی لو پاکستان‘ والے غبارے بیچنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے گووند نگر میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن پر ’آئی لو پاکستان‘ لکھے غبارے بیچنے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گووند نگر پولیس حکام نے بتایا کہ غباروں پر پاکستان کے حق میں جملے اور ’آئی لو پاکستان‘ لکھے ہونے کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب مقامی شخص کے بیٹے نے سالگرہ کے لیے قریب دکان سے غبارے خریدے جنہیں پھلانے پر غباروں پر تحریر یہ جملہ نظر آیا۔
پولیس کے مطابق اس شخص نے فوری طور پر اس بات سے پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے دکان پر چھاپہ مار کر غبارے بیچنے والے دکاندار اور سپلائر کو بھی حراست میں لے لیا اور غبارے ضبط کرلیے جب کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں