گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری، سابق گورنر پنجاب کا بھانجا بھی شامل تفتیش

11:41 AM, 27 Oct, 2017

لاہور: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے اسکینڈل میں نیا انکشاف سامنے آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے بھانجے کاشف ریاض کا نام بھی سامنے آ گیا۔

ایف آئی اے نے چودھری سرور کے بھانجے کو ملزم شمار کر لیا اور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے خط لکھ دیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ڈاکٹر رشید سے کاشف نے موبائل فون پر رابطہ کیا۔ گردہ اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں