نیو یارک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قبضے کے 70 برس مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیر کا ہر دن ایک سیاہ دن ہے اور 70 برس سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے منتظر ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں امن کے قیام کا واحد راستہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بھارت ایسی مہم جوئی سے باز رہے جو خطے میں امن کے لیے نقصان دہ ہے جب کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کو سپورٹ کرتا رہے گا اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی ضمانت ہے تاہم کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں مزید کہا کہ بھارت کے ظلم سے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے اور بھارت وہ ملک ہے جس نے اجتماعی طور پر کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا جب کہ پاکستان سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سپورٹ کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں اور کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں