ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی معروف شخصیات جنہوں نے" اسلام" کوبطور دین منتخب کیا

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی معروف شخصیات جنہوں نے

ممبئی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔جن اداکاروں نے اسلام کو بطور دین منتخب کیا ہے ان کے نا م جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
معروف بھارتی پنجابی گلوکار "ہنس راج ہنس"سکھ گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن انہوں نے نہ صرف اسلام قبول کر لیا بلکہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسلام قبول کرنےپر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد ہنس راج نے مدینہ جانے کی خواہش بھی ظاہر کی ۔یاد رہے کہ ہنس راج ہنس نے بہت مشہور گانےگاکردلوں پر گہری چھاپ چھوڑ ی ہے۔


معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی ماں شرمیلا ٹیگوربھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں ۔ شرمیلا ٹیگور90کی دہائی کی بہت مشہور اداکارہ ہیں، ان کو معروف کرکٹر منصور علی سے محبت ہو گئی تھی۔ اداکارہ نے کرکٹر سے شادی کر نے کے لیے اسلام قبول کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ شرمیلا ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور انہوں  نے اسلام قبول کر کے اپنا نام عائشہ بیگم رکھ لیا تھا۔


معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان دنیا بھر میں اپنی گائیکی کی وجہ سے مشہور ہیں ان کی آواز میں ایسا جادو ہےجو کانوں میں رس گھول دیتا ہے۔اے آر کے نام سے مشہور گلوکار ہندو گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور  اسلام قبول کرنے سے پہلے ان کا نام دلیپ کمار تھا ۔


مشہور اداکارہ امریتا سنگھ نے معروف اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا تھا ۔13 سال ایک ساتھ رہنے  کے بعد سیف اور امریتا میں طلاق ہو گئی تھی ۔ اب سیف علی خان کرینہ کپور کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن کرینہ نے ابھی تک اسلام قبول نہیں کیا ۔


مائیکل جیکسن ہالی ووڈ کے معروف گلوکار ہیں انہوں نے گائیکی کی دنیا کو ایک نئی پہچان دی تھی۔ واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کے بارے میں تحقیق کاروں کا کہناہے  کہ انہوں نے اپنی موت سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا ۔ اور اسکے بعد بحرین میں سکونت بھی اختیار کیے رکھی تھی۔مائیکل جیکسن کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے دنیا بھرمیں ہلچل مچادی تھی۔