ہرنائی میں کار بم دھماکا، اے این پی رہنما عبدالرزاق بھائی سمیت جاں بحق

10:48 AM, 27 Oct, 2017

ہرنائی: بلوچستان میں امن دشمنوں کا ایک اور بزدلانہ وار۔ کار بم دھماکے میں اے این رہنما اور ان کا بھائی جاں بحق ہو گئے۔ اے این پی رہنما عبدالرزاق اپنے بھائی عبدالخالق کے ہمراہ شاہرگ سے پشین جلسے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اڑایا گیا۔دھماکے کے بعد گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے لیا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں