دہری شہریت رکھنے پر آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم نااہل

دہری شہریت رکھنے پر آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم نااہل

کینبرا: برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے نائب وزیراعظم بارنبی جوئس کے انتخاب کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا جب کہ عدالت نے دیگر 4 ارکان کے چناؤ کو بھی غلط قرار دیا۔

 نااہل نائب وزیراعظم بارنبی جوئس کے بعد نیوزی لینڈ کی شہریت بھی تھی اور رواں سال جولائی میں ہونے والے انتخابات سے قبل انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا تھا۔ آسٹریلیا کے آئین کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

بارنبی جوئس کی نااہلی کے بعد حکومت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم وہ اپنی پوزیشن واضح کرنے کے بعد ضمنی انتخاب لڑ کر دوبارہ حکومت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ نااہلی کے بعد بارنبی جوئس کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتا ہے، آزاد جمہوریت میں رہتے ہوئے ہمیں کچھ قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ہونے والے آسٹریلیا کے عام انتخابات کے دوران دہری شہریت کا معاملہ خاصا گرم تھا اور انتخابات کے بعد کئی ارکان اسمبلی اپنی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں