کرینہ کپور نے محدود عرصے تک فلموں سے دوری اختیار کر لی

کرینہ کپور نے محدود عرصے تک فلموں سے دوری اختیار کر لی

ممبئی:کرینہ کپور کا مارچ 2018تک فلمی دنیا سے علیحدگی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور جو شادی کے بعد مسلسل فلموں میں مصروف رہی ہیں مگر بیٹے کی پیدائش کے ساتھ ہی فلمی دنیا سے دور ہوتی نظر آرہی ہیں۔اب کرینہ کپور نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مارچ 2018تک نئی فلمیں سائن نہیں کرینگی کیونکہ وہ اپنے بیٹے تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔

کرینہ کپور ان دنوں اپنی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل سائن کی تھی۔ کرینہ کپور کیجانب سے نئی فلموں کیلئے رابطہ کرنے والے فلمسازوں کو جواب دیا جا رہا ہے کہ وہ یا تو کسی اور اداکارہ کو اپنی فلم میں شامل کریں یا پھر مارچ 2018 تک انتظار کریں کیوں کہ وہ تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ مئی 2018 میں ریلیز ہوگی جس میں کرینہ کے علاوہ سونم کپور بھی مرکزی کردار نبھائیں گی۔