راولپنڈی: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیلاروس کی عالمی اور علاقائی کردار میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
بیلاروس کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور امن کے قیام میں اس کے شاندار کردار کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔