پشاور :خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل مورگہ میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچہ 27 ماہ کا ہے، اور یہ اس سال ڈی آئی خان میں رپورٹ ہونے والا ساتواں کیس ہے۔
ڈی آئی خان سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں یونین کونسل مورگہ سے 4، بہران سے 2، اور درازیندہ سے 1 کیس شامل ہیں۔ 2024 کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہو چکی ہے، جن میں ڈی آئی خان سے 7، ٹانک، لکی مروت، اور کوہاٹ سے 2، 2 جبکہ مہمند اور نوشہرہ سے 1، 1 کیس سامنے آیا ہے۔
ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے، جن میں بلوچستان سے 26، خیبر پختونخوا سے 15، سندھ سے 13، اور پنجاب و اسلام آباد سے 1، 1 کیس شامل ہے۔