اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں اور شہر کے تمام تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔
شہر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں اور صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ شہری اب بغیر کسی رکاوٹ کے شہر میں آمدورفت کر سکتے ہیں