دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور 809 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
بابر اعظم نے اس رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے ہیری ٹریکٹرز ہیں۔