آکسفورڈ: سابق برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نیا چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں ولیم ہیگ کو 160 واں چانسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ولیم ہیگ، جو کہ کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی رہنما اور برطانیہ کے وزیرخارجہ بھی رہ چکے ہیں، نے چانسلر کے عہدے کے لیے انتخابی دوڑ میں 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے اپنے مدمقابل 4 امیدواروں کو شکست دی۔
آئندہ برس کے آغاز میں وہ اس عہدے پر براجمان ہوں گے اور انہیں 10 برس تک آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔