بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو کا پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل

بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو کا پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل

اسلام آباد:بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا اور اسلام آباد سے وطن روانہ ہوگئے۔ اس دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا۔

دورے کے دوران مفاہمتی یادداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔

وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے دورے کا فوٹو البم پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔