وٹس ایپ کا نیا فیچر: فارورڈ میسجز میں ذاتی تبصرے کا اضافہ

وٹس ایپ کا نیا فیچر: فارورڈ میسجز میں ذاتی تبصرے کا اضافہ

کیلیفورنیا:وٹس ایپ نے اپنے نئے بیٹا ورژن میں ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین فارورڈ کیے گئے مواد کے ساتھ ذاتی پیغامات یا وضاحت شامل کر سکیں گے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین تصاویر، ویڈیوز، ڈاکومنٹس یا لنکس کے ساتھ اپنے خیالات، سمریز یا اضافی تفصیلات منسلک کر سکیں گے۔

اب تک، وٹس ایپ پر جب بھی کسی مواد کو فارورڈ کیا جاتا تھا تو وہ صرف مواد ہی شیئر ہوتا تھا، لیکن اس نئے فیچر سے صارفین کو اپنی جانب سے وضاحت دینے کی سہولت ملے گی، جیسے کہ اگر کوئی نیوز آرٹیکل فارورڈ کیا جا رہا ہو تو آپ اپنے خیالات یا رائے بھی شامل کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر اس وقت واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، لیکن جلد ہی یہ عمومی ورژن میں دستیاب ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں