لاڑکانہ: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا آغاز 8 فروری کے الیکشن سے ہوا، جس میں اصل مسئلہ ووٹ کی چوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن آئین کے مطابق ہونے چاہئیں تاکہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے پارٹی کی اندرونی سیاست کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو قیادت کی صحیح رہنمائی دینا لیڈرشپ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں حالیہ پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کوئی مضبوط حکومت نہیں ہے، اور ملک میں سنجیدہ حکومتی قیادت کی ضرورت ہے۔