کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما "مس کال" پر ڈی چوک پہنچے، لیکن جیسے ہی معاملہ بڑھا، انہوں نے اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنا شروع کر دیا۔
گورنر سندھ نے محسن نقوی کی تعریف کی اور کہا کہ محسن نقوی نے مظاہرین کو کامیابی سے واپس بھیج دیا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں موجود مظاہرین کی ضمانت کروانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ یوٹیوبرز عمران خان کا نام لے کر اپنی ریٹنگ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے