اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 900 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا اور 200 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ "احتجاج کا حق سب کو ہے، لیکن دہشت گردی کی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
پولیس اور رینجرز پر حملے اور سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کو دہشت گردی کے زمرے میں شامل کیا گیا، جبکہ مظاہرین نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔