راولپنڈی: چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کو ہمیشہ ایک "مثالی شراکت داری" قرار دیا اور چین کے ساتھ مضبوط دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔