مانسہرہ:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دھرنا ایک تحریک بن چکا ہے، جو ہر حال میں جاری رہے گا۔
انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ جب بھی وہ عوامی احتجاج کے لیے اجازت مانگتے ہیں، انہیں روک دیا جاتا ہے۔ گنڈاپور نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں ان کی جماعت پر ظلم کیا گیا، لیکن تشدد کے باوجود کارکنوں نے احتجاج جاری رکھا۔
انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کروایا جائے گا اور تحریک کی قیادت کبھی نہیں جھکے گی۔