تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا: عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی احتجاج پر تنقید

تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا: عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی احتجاج پر تنقید

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کال پر پنجاب کے عوام باہر نہیں نکلے، جبکہ بشریٰ بی بی سڑکوں پر تین دن تک نظر آئیں مگر خود احتجاج سے پیچھے ہٹ گئیں۔ 

عظمی بخاری نے اس صورتحال کو تاریخی اعتبار سے انوکھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ "کسی انقلاب نے اتنی جلدی پیچھے نہیں ہٹایا جتنا کل کا انقلاب بھاگا۔"

مصنف کے بارے میں