بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

مری: بیلاروس کے صدر اور وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف مری پہنچ گئے ہیں جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی مری میں موجود ہیں۔

بیلاروس کے صدر کا تین روزہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں اقتصادی، تجارتی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ترقی کی راہیں ہموار کرنے پر زور دیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں مزید وسعت لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں